عمران خان ڈٹ گے یروپی کونین کو دو ٹوک پیغام ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ |
کپتان ڈٹ گیا
فرمایا یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔لیکن توہینِ رسالت قانون پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یورپی یونین کی حالیہ قرارداد کے بعد پاکستان اپنا جواب جمع کروائے گا لیکن عمران خان نے قبل از وقت واضح کر دیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے ، توہین رسالت قانون پہ سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔
میری ذاتی رائے میں توہین رسالت کے قوانین میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے کیونکہ کئی کیسز ایسے ہوئے ہیں جس میں اس قانون کا غلط استعمال ہوا ہے۔ یہی چیز انسانی حقوق کی تنظیموں سے لیکر عالمی اداروں تک پاکستان پہ دباؤ کا باعث بنتی ہیں۔ آج عمران خان اقتدار میں ہے لیکن کل کو کوئی اور ہو گا تو یہ پریشر برداشت نہیں کر پائے گا۔ جو دینی و سیاسی جماعتیں ختم نبوت کے قوانین میں ترمیم کر لیتی ہیں ، ان سے کیا توقع کی کا سکتی ہے۔ لہذا تمام مکتبہ فکر کے علماء کی مشاورت سے اس کو مزید موثر بنایا جائے تا کہ کوئی اس مقدس نام پہ اپنا ذاتی انتقام نہ لے پائے ۔ اس حوالے سے باقی ممالک کے علماء خصوصاً جامعہ الازہر سے بھی فتاویٰ حاصل کیے جائیں ۔۔
ان شاءاللہ جب تک کفر کے ایوانوں میں لااِلہ الا اللہ کا نعرہ لگانے والا تخت پہ براجمان ہے ، اس ملک اور دین اسلام کو کسی یورپ و امریکہ سے کوئی خطرہ نہیں ۔۔ عمران خان کا دو ٹوک موقف یورپ کو یہ باور کروا چکا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی دباؤ کام نہیں کر سکتا۔
0 تبصرے