پاکستان میں پہلی بار حکومت ڈیمز پر کام بہت رفتار سے کر رہی ہے۔
پاکستان میں پہلی بار حکومت ڈیمز پر کام بہت رفتار سے کر رہی ہے۔


 پاکستان میں پہلی دفعہ حکومت ساٹھ ڈیمز کےلیے فنڈنگ کر

 رہی ہے ۔


اس کے علاؤہ صوبائی سطح پہ چھوٹے ہاوئڈروپاور پروجیکٹس پہ کام کر رہی ہے ۔ مثلاً خیبرپختونخوا حکومت نے 255 چھوٹے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔  

پنجاب میں بھی اس پہ خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔  جاری منصوبوں کے علاؤہ اس سال جون میں مزید بارہ منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا افتتاح کیا جائے گا جو 2024 میں مکمل ہونگے۔  


یہ ایسے منصوبے ہیں جو آگے چل کر پاکستان کی معیشت کےلیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کریں گے ۔ ان سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی جبکہ سیاحت کو فروغ ملے گا۔  اسی طرح آب پاشی کے مقاصد اور زراعت کےلیے اہم کردار ادا کریں گے۔  سیلاب میں ہونے والے نقصان سے بچت کے علاؤہ ماحول کی بچت بھی ہو گی۔  پاکستان ان سے اربوں ڈالر حاصل کر سکے گا۔  چونکہ اکثر منصوبے آنے والے الیکشن کے بعد مکمل ہونگے لہذا ان منصوبوں سے حکومت کو آنے والے الیکشن میں تو کوئی فایدہ نہیں ہو گا لیکن آنے والی نسلوں کےلیے یہ منصوبے انتہائی اہم ہیں اور آنے والی نسلوں کے بارے میں سیاست دان نہیں صرف لیڈر سوچتے ہیں۔  تبھی چالیس سال تاخیر کا شکار منصوبوں پہ بھی کام ہو رہا ہے ۔