پاکستان مین پہلی بار ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پہ کام تیزی سے جاری ہے ۔
پاکستان مین پہلی بار ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پہ کام تیزی سے جاری ہے ۔

 48 میگاواٹ کے حامل جاگرن 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پہ کام تیزی سے جاری ہے ۔ 


 3.95 کلومیٹر طویل سرنگ کی کھدائی مکمل ہوچکی ہے جس میں 2.99 کلو میٹر ہیڈریس سرنگ شامل ہے۔ سرنگوں کے علاوہ ، ویئر فلو سیکشن کا ارتھ ورک بھی مکمل ہوچکا ہے اور اسے سٹرکچرل ورک کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔ 


یہ ایک خطرناک کام تھا جس میں ٹنل کے دونوں جانب سے بیک وقت کھدائی شروع کی گئی ۔ ایسا پاکستان میں پہلی دفعہ ہوا کہ دو ٹنلز کے بیچ دس سینٹی میٹر کی راہداری رکھی گئی۔  صرف 215 دنوں میں 1.88 کلومیٹر کی مین ہیڈرک ٹنل بنائی گئی۔  سب سے اہم اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اس خطرناک منصوبے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ 


تاہم #غازیوں کےلیے ایک دکھ بھری خبر یہ بھی ہے کہ اس منصوبے کو #فرانس معاشی طور سپورٹ کر رہا ہے ۔۔حکومت نے اس کی تعمیر کےلیے فرانس سے 68 ملین یورو کا قرض لیا ہے ۔


منصوبے سے 1.2 ملین لوگ مستفید ہونگے۔