کرونا کیسیز میں حیرت انگیز اضافہ شہروں میں پاک فوج کو تیعنات کر دیا گیا۔
ملک اس وقت ایمرجنسی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ فوج کو بلانا کوئی معمولی بات نہیں۔ خدارا احتیاط کریں کیونکہ دو ہفتوں میں صورتحال شدید خراب ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ دس فیصد کا خطرناک اضافہ ہو رہا ہے ۔روازنہ چھے ہزار کے قریب کیسز آ رہے ہیں اور سو سے زائد اموات ہو رہی ہیں ۔ یہ فگرز فقط دو ہفتوں میں انڈیا جیسی بدتر صورت حال کی پیشن گوئی کر رہے ہیں
کرونا کیسیز میں حیرت انگیز اضافہ شہروں میں پاک فوج کو تیعنات کر دیا گیا۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کےمجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ملتان میں81 فیصد، لاہور 79، گجرانوالہ 88 اور بہاولپور میں 68 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔
ان شاءاللہ ہم مل کر اس وبا کو شکست دیں گے ۔ اپنی ریاست کا ساتھ دیجیے اور انسانیت کےلیے زحمت مت بنیں ۔ غیر ضروری طور پہ گھر سے کم نکلیں۔ رش والی جگہوں سے اجتناب برتیں ۔ ایس او پی کا خصوصی خیال کریں اور ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔ ہر قسم کی تقریب ملتوی کر دیں ۔ ان شاءاللہ جس طرح پہلی دو لہروں کا مقابلہ کیا گیا ہے ، ہم اسی طرح تیسری لہر کو بھی شکست دیں گے۔ اس کےلیے احتیاط انتہائی ضروری ہے۔ پلیز احتیاط کریں
0 تبصرے